ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار - گوا سرحد پر کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے بعد کارخانوں کے ملازمین پریشان

کاروار - گوا سرحد پر کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے بعد کارخانوں کے ملازمین پریشان

Wed, 30 Jun 2021 19:43:32    S.O. News Service

کاروار 30 / جون (ایس او نیوز)کرناٹکا سے گوا کی سرحد میں داخل ہونے والوں کے لئے ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ کروانا لازم کرنے کے بعد کاروار سے گوا میں ملازمت کے لئے جانے والے افراد سخت پریشان ہوگئے ہیں، کیونکہ مختلف کمپنیوں اور کارخانوں میں ڈیوٹی کے لئے سیکڑوں لوگوں کو روزانہ کاروار ماجالی سرحد سے گوا میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ اسی مقام پر چیک پوسٹ لگا کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروایا جاتا ہے  جس  کے لئے 270 روپے چارج لیا جاتا ہے اور روزانہ یہ ٹیسٹ کروانا لوگوں کے لئے کسی طور ممکن نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ مہاراشٹرا میں کورونا ڈیلٹا پلس وائرس کے معاملات میں اضافہ ہونے کے بعد گوا نے اپنی سرحد کو سیل ڈاون کرتے ہوئے ریاست میں داخل ہونے والوں کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا اور نگیٹیو رپورٹ کا ہونا لازمی قرار دیا ہے۔ جبکہ گوا سے کرناٹکا میں آنے والوں کے لئے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ 
 


Share: